پاکستان

جلائو گھیرائو کیس، پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل یاترا پر روانہ

عالیہ حمزہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ملزمہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے

لاہور (انٹر نیوز) انسدادہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کو شناحت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔انسدادہشت گردی عدالت لاہور کی جج عمبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی،پولیس کی جانب سے عدالت میں جیل ورانٹ جمع کروایا گیا۔عالیہ حمزہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ملزمہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کو شناحت پریڈ کے بعد 29مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button