پاکستان

جلسےسےواپسی،لیگی رہنما محمود الحسن ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ،

راجہ محمود الحسن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کےجلسے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے جس دوران اسلام گڑھ کے قریب ان کی  گاڑی الٹ گئی۔

میرپور(کھوج نیوز)آزادکشمیر کے علاقے  اسلام گڑھ کے قریب گاڑی الٹنے سے سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر ڈاکٹر راجہ محمودالحسن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راجہ محمود الحسن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کےجلسے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے جس دوران اسلام گڑھ کے قریب ان کی  گاڑی الٹ گئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

واضح رہے کہ 4  برس بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان لوٹنے والے میاں محمد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button