پاکستان

جناح ہاؤس پر حملہ،وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں شر پسند گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

کور کمانڈ ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس مکمل طور پر تباہ اور جل چکا ہے،جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور(سٹاف رپورٹر، انٹرنیوز) وزیراعظم نے اگلے 72 گھنٹوں میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے تمام شر پسند عناصر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شرپسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے۔ کور کمانڈ ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس مکمل طور پر تباہ اور جل چکا ہے،جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹیز اتھارٹی کے دورے پر موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا بھیانک اور دلخراش واقعہ ہوا،عمران خان کا یہ مسلح جتھا کسی طرح بھی دہشت گرد اور ملک دشمن سے نہیں کم نہیں،عمران خان کے جتھوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا اور جناح ہاؤس کو راکھ میں تبدیل کر دیا گیا۔اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم غمگین ہے،بدترین حرکت میں ملوث لوگوں کیلئے جو سزائیں ہیں وہ انہیں ملیں گی۔انکا کہنا تھا کہ ایسی منصوبہ بندی کرنے کا کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا،جنہوں نے منصوبہ بندی کی اور جوانوں پر حملے کیے قانون انہیں قانون اپنی آہنی گرفت ممیں لے گا۔ اپنے خون سے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی،منصوبہ بندی کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا،جنہوں نے اشتعال انگیزی دلائی اور آگ کو بھڑکایا ان کو چن چن کر گرفتار کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اگلے 72 گھنٹوں میں تمام شر پسند عناصر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شرپسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے،رات میں بھی کیسز چلانا پڑیں تو چلائیں گے۔ کسی نے خانہ پوری کرنے کی کوشش کی تو وہ ناقابل برداشت ہو گی،تمام مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت میں چلائے جائیں گے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز کے کیمروں کی مدد شناخت آسانی سے ہو سکتی تھی،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی نمٹا جائے گا، شرپسندوں کو سزا دے کر مثال قائم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button