پاکستان
جناح ہائوس پر حملہ کرنیوالے مزید کتنے ملزمان کی شناخت کرلی گئی؟ پتا چل گیا
زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کرلی گئی' ملزمان کا تمام ریکارڈ گرفتاری کیلئے تفتیشی افسران کو دے دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) جناح ہائوس پر حملہ کرنیوالے مزید کتنے ملزمان کی شناخت کرلی گئی؟ پتا چل گیا’ زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تمام ریکارڈ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران کو دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی 8 مئی کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاس میں موجودگی پائی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے 154 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا،154 افراد میں سے 34 صحافی اورپولیس اہلکار تھے۔