جنرل عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
جنرل عاصم منیر اور برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی(سپیشل رپورٹر، آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے ملاقات ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پربر طانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف کیا۔اس سے قبل برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔