پاکستان
جن لوگوں نے میرا چلہ لگوایا انکو بھی معاف کیا،شیخ رشید کی دوٹوک وضاحت
سابق وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں ایسی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے جن کے مطابق ان پر دوران حراست کسی قسم کا تشدد کیا گیا

راولپنڈی(کھوج نیوز)جن لوگوں نے میرا چلہ لگوایا انکو بھی معاف کیا،شیخ رشید کی دوٹوک وضاحت، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں ایسی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے جن کے مطابق ان پر دوران حراست کسی قسم کا تشدد کیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے اوپر کوئی تشدد نہیں ہوا، میں نے پولیس کو بھی معاف کیا ہے، جن لوگوں نے تشدد کیا ہے ان کو بھی معاف کیا ہے،جن لوگوں نے میرا چلہ لگوایا انکو بھی معاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس اپنی مرضی سے کیاس حوالے سے مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔