پاکستان

جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت، فواد چوہدری کا جواب بھی سامنے آگیا

میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے فواد چوہدری کا جواب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت، فواد چوہدری کا جواب بھی سامنے آگیا ‘ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے رابطوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button