پاکستان

جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم میں کون کون شامل ؟

یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ' انویسٹی گیشن ٹیم اس حوالے سے درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، انٹرنیوز) جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم میں کون کون شامل ؟ پولیس نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ایچ کیو کے گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر راولپنڈی پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگ یشن زنیرہ اظفر کریں گی۔یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔انویسٹی گیشن ٹیم اس حوالے سے درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی۔جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے تھانہ آراے بازار میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔متن کے مطابق نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9دفعات لگائی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم نے اگلے 72 گھنٹوں میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے تمام شر پسند عناصر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شرپسندوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹیز اتھارٹی کے دورے پر موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا بھیانک اور دلخراش واقعہ ہوا،عمران خان کا یہ مسلح جتھا کسی طرح بھی دہشت گرد اور ملک دشمن سے نہیں کم نہیں،عمران خان کے جتھوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا اور جناح ہاؤس کو راکھ میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم غمگین ہے،بدترین حرکت میں ملوث لوگوں کیلئے جو سزائیں ہیں وہ انہیں ملیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button