پاکستان

فضل الرحمن نے بھی احتجاج کی کال دیدی، احتجاج پرامن ہوگا یا پھر ؟ بڑی خبر آگئی

پوری قوم آج سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کے لئے پہنچیں،مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، آن لائن) فضل الرحمن نے بھی احتجاج کی کال دیدی، احتجاج پرامن ہوگا یا پھر ؟ بڑی خبر آگئی ‘ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کے لئے پہنچیں۔صبح نو بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے۔تین رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے۔ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ججز پاکستان کے غریب عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں۔ججز آج آئین، قانون اور عدالتی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔یکطرفہ طور پر ایک مجرم کو تحفظ دیا جارہا ہے، اور اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ آئندہ بھی جرائم کرے اور معیشت کو تباہ کرے۔ایک مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کو اتنا کمزور کرے کہ ملک پارہ پارہ ہو جائے۔ہم پہلے بھی میدان میں رہے ہیں، آج ایک بار میدان میں آنے کی ضرورت پڑی ہے۔ہم عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں۔انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار نظم کو برقرار رکھنے کے لئے پہنچیں۔

انہوں نے وکلاء برادری سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کو تحفظ دینے کے لئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں۔آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں۔اداروں کی اس طرح کی بے راہ روی، جانبداری اور اپنے اختیارات سے تجاوز پر قوم احتجاج کرتی ہے۔شاہراہ دستور پر اکٹھے ہوکر مضبوط پیغام دیں گے کہ عدالت اپنے اس رویے سے باز آجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button