پاکستان

حسین اور حسن نواز لندن سے لاہور کیوں پہنچے؟ بڑا راز فاش ہوگیا

عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے دونوں کے العزیزیہ، فلیگ شپ و ایون فیلڈ ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز لندن سے لاہور کیوں پہنچے؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز لندن سے لاہور پہنچنے کے بعد جاتی عمرہ پہنچ چکے ہیں جہاں پر قائد ن لیگ میاں نواز شریف نے اپنے دونوں صاحبزادوں کا استقبال کیا۔حسن اور حسین نواز کی لاہور آمد سے قبل ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں جس کے بعد احتساب عدالت نے ان دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے تھے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے دونوں کے العزیزیہ، فلیگ شپ و ایون فیلڈ ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے۔ احتساب عدالت نے دسمبر 2017ء میں مسلسل غیر حاضری پر حسن اور حسین نواز کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ حسین نواز اور حسن نواز کافی عرصے سے لندن میں موجود تھے،گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button