پاکستان

حکومت جاتی ہےتو جائےگندم اسکینڈل میں ملوث کرداروں کونا چھوڑا جائے،نوازشریف کی شہبازشریف اور مریم نوازکو ہدایات

نوازشریف نے کہا کہ بے اختیار حکومت حکومت چلانے کا پارٹی کا نقصان پہنچ رہا ہے ان حالات میں وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے اختیارات کو استعمال میں لائیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن گندم اسکینڈل میں ملوث کسی بھی کردار کو سزا دلوائے بغیر نا چھوڑا جائے۔انھوں نے یہ بات ماڈل ٹاؤں میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کہی۔نوازشریف نے کہا کہ بے اختیار حکومت حکومت چلانے کا پارٹی کا نقصان پہنچ رہا ہے ان حالات میں وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے اختیارات کو استعمال میں لائیں۔نوازشریف نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے کیونکہ ہم عوام کی ہی نمائندگی کرتے ہیں۔نوازشریف نے گندم بحران میں ملوث کرداروں کو جلداز جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button