پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اجلاس کل سہہ پہر تین بجے ہوگا جس میں نگران وفاقی وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری شریک ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے معاملہ کو دیکھتے ہوئے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس کل سہہ پہر تین بجے ہوگا جس میں نگران وفاقی وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری شریک ہوں گے ۔ دونوں صوبوں کے آئی جیز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے بھی اجلاس میں مدعو ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ اور ضلع کیچ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے گھر اور انتخابی دفتر پر دستی بم حملے کیے گئے جن میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button