پاکستان

راجہ خرم نواز نے بھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے، جو بے قصور گرفتار ہیں ان کی رہائی ہونا چاہیے: سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے، جو بے قصور گرفتار ہیں ان کی رہائی ہونا چاہیے۔ راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی کوئی احتجاج کیا پرامن طریقے سے کیا، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button