پاکستان

رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

پچھلے کافی عرصہ سے اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی جس کو رانا سکندر حیات نے ختم کرتے ہوئے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد ہی ایسا اعلان کر دیا کہ اساتذہ سمیت نوجوانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے حلف اٹھانے کے چند ہی روز بعد اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اساتذہ کی نوکریوں کے لئے کاغذات جمع کروانے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے کافی عرصہ سے پنجاب بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی جس کو صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے حلف اٹھانے کے چند روز بعد ہی ختم کرتے ہوئے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button