پاکستان

رواں مالی سال کےدوران ملکی ذخائرمیں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغاز سے لےکراب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال کےدوران ملکی ذخائرمیں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟،رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغاز سے لےکراب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کےملکی ذخائرکا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالرہوگیا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال جون کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button