پاکستان

صدارتی انتخاب :ریٹرننگ افسرسکندرسلطان راجہ نے حتمی نتیجہ جاری کردیا

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)صدارتی انتخاب میں ریٹرننگ افسرسکندرسلطان راجہ نے حتمی نتیجہ جاری کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ کھوج نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے صدارتی انتخابات کا فارم 7جاری کردیا،فارم 7کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044ووٹ ڈالے گئے،فارم 7کے مطابق صدارتی الیکشن میں 9ووٹ مسترد ہوئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری کو 411اور محمود خان اچکزئی کو 181ووٹ ملے۔

فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255،سندھ اسمبلی سے 58ووٹ حاصل کئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے کے پی اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43ووٹ حاصل کئے،فارم 7کے مطابق آصف زرداری نے بلوچستان اسمبلی سے 47ووٹ حاصل کئے ۔

فارم 7کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ے 119، سندھ اسمبلی سے 3ووٹ حاسل کئے،فارم 7کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کے پی اسمبلی سے 41اور پنجاب اسمبلی سے 18ووٹ حاصل کئے، فارم 7کے مطابق محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button