پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف نےماہِ رمضان میں عوام کےلئے تاریخ ساز پیکج اعلان کردیا

یوٹیلٹی سٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نےماہِ رمضان میں عوام کےلئے تاریخ ساز پیکج اعلان کردیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا۔ کھوج نیوز کے مطابق انہوں نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکیج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء دی جائیں گی۔متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاءپہنچائیں گے جبکہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جارہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہوسکے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی اور موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔


ریلیف پیکیج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء دی جائیں گی۔ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی۔ آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپے سبسڈی سے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button