صحت

موت کا خطرہ بڑھانے والی پسندیدہ غذائیں کونسی ہیں؟ ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

نئی تحقیق میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا' میٹھے مشروبات اور الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) انسان کی وہ کون سی پسندیدہ غذائیں ہیں جن کے استعمال سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس حوالے سے امریکن ماہرین کی تحقیق منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ یہ تحقیق 34 سال تک جاری رہی اور اس دوران موجودہ عہد کی غذاؤں سے جسم پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق کے آغاز میں ان افراد کی عمریں 35 سے 75 سال کے درمیان تھیں اور ہر 2 سال بعد ان کی صحت اور طرز زندگی کی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ 34 سال کے دوران 48 ہزار سے زائد افراد کینسر، امراض قلب، نظام تنفس یا دماغی تنزلی کے امراض کے باعث انتقال کر گئے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پراسیس گوشت کے زیادہ استعمال سے قبل از وقت موت کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ خیال رہے کہ گوشت کو زیادہ دنوں تک خراب ہونے سے بچانے یا اس کے ذائقے میں تبدیلی کے لیے پراسیس کیا جاتا ہے، جس کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح چینی یا مصنوعی مٹھاس سے تیار کردہ مشروبات کا اکثر استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ 9 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ دیگر الٹرا پراسیس غذاں کے زیادہ استعمال یہ خطرہ 4 فیصد تک بڑھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button