پاکستان

عمران خان کو اپنی غلطی کی معافی مانگ لینی چاہیے: حفیظ اللہ نیازی کا مشورہ

کاش عمران خان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ریاست اور قوم سے معافی مانگتے 'غلطی کی معافی نہ مانگنا کوئی فخر کی بات نہیں، یہ ایک شیطانی خصلت ہے: حفیظ اللہ نیازی

اسلام آباد(کھوج نیوز) چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی غیر معمولی پریس کانفرنس نے ہلچل مچا دی جس کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چند مہینوں سے فوج مخالف جاری جھوٹے پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا غلیظ مہم پر میجر جنرل شریف نے سخت ترین وارننگ دی ۔ تحریک انصاف کا سانحہ 9 مئی کو تحریک انصاف کیخلاف سازش بتانا ، واقعہ پر عمران خان کا جوڈیشل کمیشن مطالبہ محض دھوکہ ہے ۔ ازراہ تفنن ! عمران خان ٹولہ ،سانحہ 9 مئی کو عمران خان کیخلاف ایک سازش سمجھتا ہے جسکے ذریعہ عمران خان اور لواحقین کو سازش کرکے PTI کیخلاف استعمال کیاگیا ۔یعنی سازش کے ذریعےPTI سے سازش کروائی اور جوق در جوق انتشاری ٹولیاں چھاونیوں پر حملہ آور ہوئیں ۔ میجر جنرل شریف نے جوڈیشل کمیشن مطالبہ پر لبیک کہا، دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے بغیر سوچے ہاں میں ہاں ملائی، ساتھ ہی 2024الیکشن پر جوڈیشل کمیشن مانگ لیا ۔ موصوف بھول گئے کہ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں کمیشن پہلے ہی بلف کال کر چکا ہے ۔بھولا پر اِنا بھولا وی نئیں ، 2018 الیکشن پر لب کشائی کی اور نہ ہی انکوائری مانگی ۔عمران خان اس وقت اپنی پارٹی اور وکلا سے انتہائی مایوس ،دلجمعی سے سمجھتے ہیں کہ پارٹی لیڈر اور وکلا ٹیم اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مصالحت اور سمجھوتا کر چکے ہیں ۔ انکو لمبا عرصہ جیل میں رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا جا رہا ہے ۔صدقِ دل سے بھانپ چکے ہیں کہ انکا سیاسی مستقبل مخدوش ہے ۔ ایک عرصہ سے یکسو ،خود کو ڈوبتا دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ لیکر ڈوبنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ ریاستِ پاکستان کے مفادات آڑے ہاتھوں لینا ، افراتفری ، انارکی کو ہوا دینا ، معیشت ، سفارتکاری پر وار کرنا ، ریاست کو ہلکان کرنا ، مشن بنا رکھا ہے ۔ خام خیالی کہ ریاست نڈھال ہوگی تو اسٹیبلشمنٹ بدحال ہوگی ۔ قوم سے معافی مانگنے کے مطالبہ پر عمران خان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔ ریاست کیخلاف اپنے جرائم پر ایسا اطمینان ، ریاست کو معافی مانگنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ کاش عمران خان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ریاست اور قوم سے معافی مانگتے ۔ اپنے لئے اورمملکت کیلئے راستہ نکال پاتے،غلطی کی معافی نہ مانگنا کوئی فخر کی بات نہیں، یہ ایک شیطانی خصلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button