پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں نیا اور حیران کن معاہدہ طے پا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی فنڈز میں سے 65 فیصد استعمال کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی معاہدہ کے تحت ترقیاتی فنڈز کے35 فیصد استعمال کر ے گی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں نیا اور حیران کن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد قومی سیاست کی دوسری جماعتوں افرا تفری سمیت ناراضگی پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں ایک اور نیا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی فنڈز میں سے 65 فیصد استعمال کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی معاہدہ کے تحت ترقیاتی فنڈز کے35 فیصد استعمال کر ے گی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ ہوا ہے جو کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان باہمی رضا مندی سے ہوا ہے۔اس معاہدے پر پی پی پی اور ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں جب کہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہوگی، پنجاب میں پی پی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button