سانحہ 9مئی، حسان نیازی نے اسٹیبلشمنٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟
حسان نیازی نے اپنے والد سینئر تجزیہ کار اور کالم نویس حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا پیغام بھجوایا ہے
لاہور(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے 9مئی کے واقعات پر اظہار ندامت کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق حسان نیازی نے اپنے والد سینئر تجزیہ کار اور کالم نویس حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا پیغام بھجوایا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے تھے اور اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ اس موقع پر حفیظ اللہ نیازی کے ہمراہ سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجیب الرحمن شامی بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم تاحال یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ آرمی چیف نے حسان نیازی کو کسی قسم کی کوئی رعایت دینے کا وعدہ کیا ہے۔