پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی نے ن لیگ میں شمولیت کیلئے کونسی شرائط رکھیں؟ تفصیل آگئی

ن لیگ مجھے پنجاب کا صدر بنا دے تو وہ پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے تیار 'پنجاب کا صدر ہونے کے ناطے سے تمام تر اختیارات اور کوئی میرے معاملات میں مداخلت نا کرے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کون کون سی شرائط رکھ دیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن مجھے پنجاب کا صدر بنا دے تو وہ پی ٹی آئی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن مجھے پنجاب کا صدر ہونے کے ناطے سے تمام تر اختیارات دے اور کوئی میرے معاملات میں مداخلت نا کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پنجاب حکومت تحلیل کرنے سے روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی تھی لیکن عمران خان فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے بہکاوے میں آ گئے اور نا چاہتے ہوئے مجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجنا پڑی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ ماضی ہو چکے ہیں ان کے متعلق بات کرنا بے فضول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button