پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر بشریٰ بی بی کی پولیس ٹیم کو کروڑوں روپے رشوت کی پیشکش

میں نے چاندی کے ایک برتن کا ڈھکن کھولنے کی کوشش کی تو بشریٰ بی بی نے شور مچا دیا کہ اسے مت چھیڑو یہ مقدس چیزیں ہیں اور تم پر عذاب نازل ہوگا: ڈی آئی جی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو لیڈ کرنے والے ڈی آئی جی عمران کشور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچے تو وہاں پر بشریٰ بی بی نے انہیں خطیر رقم بطور رشوت پیش کش کی۔ عمران کشور نے مزید بتایا کہ میں نے چاندی کے ایک برتن کا ڈھکن کھولنے کی کوشش کی تو بشریٰ بی بی نے شور مچا دیا کہ اسے مت چھیڑو یہ مقدس چیزیں ہیں اور تم پر عذاب نازل ہوگا ۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ چاندی کے برتن کا ڈھکن کھولا تو اس میں راکھ ، ایک تسبیح اور چھوٹی موٹی ہڈیاں موجود تھیں جس پر بشریٰ بی بی نے ہمیں فوری طور پر کروڑ روپے کی پیشکش کی جسے ہم نے ٹھکرا دیا اور عمران خان کو گرفتار کر کے لے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button