پاکستان

سراج الحق کی ایک بار پھر حکومتی پر چڑھائی، ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران رہ گئے

بلوچستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، سب سے بڑا صوبہ بارود کا ڈھیر بن گیا ، ہمارے اراکین پارلیمنٹ نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی: امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سراج الحق کی ایک بار پھر حکومتی پر چڑھائی، ایسا بیان داغ دیا کہ سب حیران رہ گئے ‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مسلح لوگوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، ان حالات و واقعات کا ذمے دار کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی رہے گی، بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، 19 مئی کوژوب میں جلسہ تھا، راستے میں نوجونواں اور بزرگوں نے استقبال کیا، اس موقع پر ہم پر خود کش حملہ ہوا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ خودکش منصوبے کو ناکام بنایا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پینے کے لیے ترس رہے ہیں، یہاں بے امنی ہے، بیروزگاری ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن نے گوادر کے عوام کے حقوق کے لیے دھرنے دیے، ہمارا اب بھی عزم ہے کہ بلوچستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا اور مالا مال صوبہ بارود کا ڈھیر بن گیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل سے صوبائی اور مرکزی حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، صوبے میں موٹر وے کی ایک کلو میٹر سڑک بھی نہیں ہے، دس سال سے بلوچستان میں سڑکوں، سی پیک اور خوشحالی کے نعرے سن رہے ہیں۔ بلوچستان میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا، بلکہ یہاں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے حقوق کی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے اراکین پارلیمنٹ نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button