پاکستان

سردار اویس احمد لغاری سے ریلوے وزارت واپس لینے کا معاملہ، سارا دن موضوع بحث بنا رہا

سردار اویس احمد لغاری کی وزارت کیوں تبدیل کی گئی کیا سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو وزیراعظم پاکستان کا مشیر بنا کر ریلوے کی وزارت دی جائے گی

لاہور( فیض احمد) سردار اویس احمد لغاری سے ریلوے کی وزارت واپس لینے کا معاملہ،ریلوے ہیڈکوارٹر اور دیگر ریلوے دفاتروں میں سارا دن موضوع بحث بنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سردار اویس احمد لغاری سے ریلوے وزارت واپس لینے پر سارا دن ریلوے افسران سمیت ماتحت ملازمین بھی پوچھتے رہے کہ سردار اویس احمد لغاری کی وزارت کیوں تبدیل کی گئی کیا سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو وزیراعظم پاکستان کا مشیر بنا کر ریلوے کی وزارت دی جائے گی۔واضع رہے ریلوے کے بعض اعلی افسروں کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کا قلمدان سونپا جائے گا اور اسی وجہ سے سر دار اویس احمد خان لغاری سے وزارت واپس لے کر انہیں پاور کا وزیر بنا دیا گیا ہے کیونکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق محکمے کوبہتر سمجھتے ہیں اور ان کا تجربہ بھی ہے اور وہ ریلوے کو اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں اسی وجہ سے سردار اویس احمد خان لغاری سے قلمدان واپس لیا گیا ہے۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اویس احمد خان لغاری ریلوے کی وزارت نہیں لینا چاہتے تھے جس کے باعث ان کا محکمہ تبدیل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار اویس احمد خان لغاری کو ریلوے کا وزیر بنائے جانے پر ریلوے کے بعض اعلی افسروں کا کہنا تھا کہ نئے وزیر ریلوے کو بڑے چیلینج کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ریلوے کے مالی حالات پہلے ہی بہتر نہیں ہیں اور محکمے کو اربوں روپے کے خسارے کا بھی سامنا ہے افسروں سمیت ملازمین کو بر وقت تنخواہوں کے علاوہ پنشنرز کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح دیگر مسائل کا بھی سامنا رہتا ہے۔ذرائع کے مطابق سردار اویس احمد خان لغاری کووزارت ریلوے کا قلمدان ملنے پرسابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور اقتدار میں کھنڈے لائن رہنے والے ریلوے کے بعض افسروں نے ان سے ملاقات کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔لیکن وزیر ریلوے کیتبدیل ہونے کے بعد ریلوے ہیڈ کوارٹر میں مختلف چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button