پاکستان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان فائنل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے،دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پرکام جاری ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان فائنل ہو گیا۔جلد ہی دورے کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے،دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پرکام جاری ہے۔ کھوج نیوز کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019کے بعد پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امورکا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے،ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔