پاکستان

سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل میں تاخیر کا معاملہ ، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا نوٹس

پنجاب کا ہر ڈائریکٹوریٹ وینڈر یا پوسٹ آفس سے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی شپمنٹ وصول کرنے کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا: محمد علی

لاہور( فیض احمد) ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے موٹر برانچز میں سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے تاخیر کے خاتمے کیلئے نئے ایس او پی جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تاخیر کے خاتمے کے لئے نئے ایس او پی جاری کر دیے ہیں تاکہ شہریوں کو نمبر پلیٹس کے ساتھ سمارٹ کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس حوالے سے لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کو تیز کرنے کے لئے نئے ایس او پی بارے پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا ہر ڈائریکٹوریٹ وینڈر یا پوسٹ آفس سے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی شپمنٹ وصول کرنے کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گاہر ڈائریکٹر سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی بروقت ڈلیوری کے لئے انسپکٹر رینک کے افسر کی نگرانی میں نمایاں جگہ پر "ون ونڈو سولیوشن” قائم کریں گے اورہر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی مالکان کو سمارٹ کارڈز, نمبر پلیٹس, فائلز کی بروقت ترسیل کے لئے ڈلیوری سیکشن میں ایک فوکل پرسن نامزد کریگی ڈلیوری سیکشن فوکل پرسن سمارٹ کارڈ, نمبر پلیٹس شپمنٹ وصولی کے چوبیس گھنٹے کے اندر متعلقہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے نمائندے کو فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں ہر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی 48گھنٹوں کے اندر سمارٹ کارڈ نمبر پلیٹس ڈلیوری کے لئے پوسٹ آفس کو ڈسپیچ کرے گا موٹررجسٹریشن اتھارٹی 72گھنٹوں کے بعد پوسٹ آفس سے تین کوششوں کے بعدڈیلور نہ ہونے والی نمبر پلیٹس سمارٹ کارڈ واپس لینے کو یقینی بنائے گی رجسٹریشن اتھارٹی کورئیر سے ڈلیور نہ ہونے والے سمارٹ کارڈ, نمبر پلیٹس 24گھنٹوں کے اندر رابطہ کر کے خود مالکان کو ترسیل یقینی بنائے گئے ۔موٹر برانچ کے متعلقہ افسر اور ملازم دونوں طریقوں سیڈلیور نہ ہونے والے سمارٹ کارڈ نمبر پلیٹس کا سیریل وائز ریکارڈ رکھے گئے ذرائع کے مطابق موٹررجسٹریشن اتھارٹی پینڈنگ فائلز, سمارٹ کارڈز, نمبر پلیٹس کی لسٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈلیوری سیکشن کے باہر آویزاں کرے گی اسی طرح متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی سمارٹ کارڈز, فائلز, نمبر پلیٹس کی ایم وی آر ایس سسٹم کے تحت نامزد افسر کو ڈلیوری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سمارٹ کارڈز, نمبر پلیٹس, فائلز کی وصولی ڈسپیچ کے عمل اور ان کی سکیورٹی شفاف نظام سے یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائلین کو سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کی فوری ڈلیوری ترجیح بنیادوں پرہونی چاہئے۔ اور مذکورہ ایس او پی کی خلاف ورزی یا کسی طرح کی کرپشن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button