پاکستان

سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

واٹر اینڈ سیوریج کیلئے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانے کیلئے ہیں

کراچی(کھوج نیوز) سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی’ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانے کے لیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا جب کہ 40 فیصد ایآئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button