پاکستان

سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم روکنے کیلئے وزارت داخلہ کا بڑا اقدام

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کو روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے جس کے سوشل میڈیا صارفین کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا روکنے کے لئے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جے آئی ٹی کے کنوئنیر ہوں گے، اس کے علاوہ آئی بی ، آئی ایس آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان پیش کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button