پاکستان

سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ، فائرنگ تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادرمان اور ساجد عرف سرکنڈی شامل ہیں

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے 2 آپریشنز میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن کیے، شمالی وزیرستان کے علاقے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادرمان اور ساجد عرف سرکنڈی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشنز کیے گئے، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button