پاکستان

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب پرکرپشن کے الزامات کی حقیقیت بے نقاب

سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر کو عہدہ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،دونوں افسران کو غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے پر عہدہ سے ہٹایا گیا

لاہور(کھوج نیوز)سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب پرکرپشن کے الزامات کی حقیقیت بے نقاب ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر کو عہدہ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،دونوں افسران کو غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے پر عہدہ سے ہٹایا گیا۔ پنجاب حکومت نے منگل کے روز سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی اورڈی جی پی آر پنجاب روبینہ کو عہدے سے ہٹایا جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ دونوں افسران نے نگہبان رمضان پیکج کے لیے 15 کروڑ روپے کی غیر قانوی ڈیجیٹل کمپئین دینے انکار کیا تھا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب کی سفارشات پر غیر قانونی طور پر کمپئن کی گئی۔

نگہبان رمضان پیکج کی کمپئن کے لیے نجی چینل کی پرائیویٹ کمپنی کو غیر قانونی ٹاسک دیا گیا جو ڈی جی پی آر کے قانون کے برعکس تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی سفارشات پر یہ کنٹریکٹ براہ راست مذکورہ کمپنی کو ہی دیا گیا تھا اور جب کمپنی نے ادائیگی کے لیے ڈی جی پی آر سے رابطہ کیا تو حکام اس کمپئین سے لاتعلق نکلے ۔ڈی جی پی آر نے کمپنی سے ڈیجیٹل کمپئین کا ریکارڈ طلب کیا جو انہیں فراہم نہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر پر کمپنی کو 15 کروڑ کی ادائیگی پر دبا ڈالا۔ جس پر ڈی جی پی آر کے حکام نے کہا یہ ادائیگی کرنے سے اینٹی کرپشن اور نیب کا کیس براہ راست بن سکتا ہے جو ان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پی آر کے حکام کے انکار پر کل پنجاب حکومت نے سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر کو عہدے سے بھی ہٹایا تھا ۔

اس معاملے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے موقف مانگا گیا لیکن جواب نہیں ملا اور دوسری جانب صوبائی وزیر انفارمیشن عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ یہ من گھڑت الزام ہے۔افسران کو اگر ہٹایا گیا تو اس طرح کی فضول بات نہیں کرنی چاہئے۔ ڈیجیٹل کمپین پورے قواعد وضوابط کے ساتھ کی گئی ہے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ مریم اورنگزیب اب ڈی جی پی آر پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے وزارت صنعت کے ذریعے ادائیگی جاری کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے نجی چینل کے اشتہار دینے کے بدلے میں( 30 ملین روپیڈتین کروڑ روپے) کا کمیشن وصول کیا۔واضح ہو کہ الزام ہے کہ ایک نجی نیوز چینل جو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملکیت میں بتایا جاتا ہے مریم اورنگزیب کا پسندیدہ چینل ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ (.ن) کے لیے انتخابی مہم کے اشتہارات بھی اس کمپنی کو دلوائے اور خوب کمیشن کمایا،ان میں میں ایک اشتہار” وزیر اعظم نوازشریف” کا بھی تھا۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی حکومت کے تحت وفاقی وزیر اطلاعات کے طور پر اپنے 18 ماہ کے دور میں ان کمپنیوں کو 2 ارب روپے سے زائد مالیت اشتہارت دئیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button