پاکستان

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا

ہم نے اس ڈائنگ کار کو ایک نئے انداز سے بنایا ہے, ڈائننگ کار میں کھانے پینے کے معیار کو بہتر رکھا جائے گا ،مارکیٹ کے حساب سے فوڈ ویلیو مناسب رکھی جائے گی: عامر بلوچ

لاہور(کھوج نیوز ) سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا ۔سی ای او عامر بلوچ نے بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عام بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے جس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ ہم نے اس ڈائنگ کار کو ایک نئے انداز سے بنایا ہے ۔ ڈائننگ کار میں کھانے پینے کے معیار کو بہتر رکھا جائے گا ،مارکیٹ کے حساب سے فوڈ ویلیو مناسب رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اسٹیپ میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں ڈائننگ کار لگائی گئی ہے۔اگلے مرحلے میں ہزارہ ایکسپریس میں ڈائننگ کار لگائی جائے گی۔ ہم ٹرین مسافروں کو سفری سہولیات کے لئے اس سے بھی بہتر سروس فراہم کریں گے۔ ڈائننگ کار ریلویز کے ایس او پیز کے مطابق ایک سال کے لئے کنٹریکٹ پر دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر کو 250 روپے میں بیڈنگ سروس دی جائے گی ۔ ٹرین کی صفائی کا ذمہ بھی ڈائننگ کار چلانے والے کا ہو گا ۔ ہماری کوشش ہے کہ کرایوں میں ریلیف دیا جائے۔ ایم ایل ون فنانشل ٹرمز کی ڈسکشن کے لیول پر ہے، جیسے ہی کیمٹی کی سفارشات مکمل ہو گی، اس کا ٹینڈر کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button