پاکستان

سی سی آئی نے نئی مردم شماری کی منظوری دی تو الیکشن کب ہوں گے؟ کنور دلشاد نے نیا کٹا کھول دیا

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)نے مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات کم از کم 15 فروری 2024 تک جائیں گے: کنور دلشاد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) نے اگر نئی مردم شماری کی منظوری دی تو الیکشن کب ہوں گے؟ کنور دلشاد نے بتا کر نیا کٹا کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل 5 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھاکہ سی سی آئی نے مردم شماری کی منظوری دی تو عام انتخابات کم از کم 15 فروری 2024 تک جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ نئی مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن قانونی طور پر از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کی آئینی مدت کے علاوہ اضافی تین ماہ درکار ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button