پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

کراچی(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں 1115روپے بڑھائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا 4 ڈالر کم ہوکر 1932 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button