سوشل ایشوز

ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن قرض کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیر ملکی باشندہ گرفتار

ملزم پچھلے 10 ماہ سے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور متعدد پاکستانیوں کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا: ایف آئی اے حکام

اسلام آباد(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آن لائن قرض ایپلیکیشن کے ذریعے فراڈ کرنے والے غیرملکی باشندے کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم پچھلے 10 ماہ سے پاکستان میں کام کر رہا تھا اور متعدد پاکستانیوں کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزم آن لائن لون ایپ کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے بلیک میل بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ حکام نے بتایاکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button