کھیل

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان شاہینز کی مسلسل چوتھی فتح، فائنل میں رسائی

پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے جو پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں باآسانی ہدف پورے کر لیے

آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس میں پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گئی۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے جو پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں باآسانی ہدف پورے کر لیے۔ پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کی ٹیم وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کی قیادت میں کھیل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button