پاکستان
شازیہ مری اورنفیسہ شاہ نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سےاستعفیٰ کیوں دیا؟
جنرل الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدشازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)شازیہ مری اورنفیسہ شاہ نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سےاستعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی، پاکستان پیپلزپارٹی کی نومنتخب ارکان شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔ نرپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ، تاہم پارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے دونوں کے نام دے رکھے تھے،استعفیٰ کمیشن کی جانب سے جنرل الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدشازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔ ان کی جگہ شرمیلافاروقی اور سحرکامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔