پاکستان

شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے بیٹی مہر بانو نے کونسا راستہ اختیار کیا؟ پتا چل گیا

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی نے والد کی رہائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دار کر دی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لئے ان کی بیٹی مہربانو نے کونسا راستہ اختیار کیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہر بانو قریشی نے والد شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دار کر دی ہے۔ مہربانو نے اپنی درخواست میں شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایاگیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے، میرے والد کو اغوا کیا گیا ہے۔ مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود کے ساتھ سلوک شفاف اقدامات کو متاثرکر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں۔ مہربانو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود سابق وزیرخارجہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سب کی عزت کی، پورا پاکستان ان کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کر رہا ہے، اور الیکشن کمیشن ہیان کو بازیاب کرا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button