پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم ، بلاول بھٹو نے شامل ممالک کے متعلق بڑا بیان داغ دیا
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کر رہا ہوں، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹر نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم ، بلاول بھٹو نے شامل ممالک کے متعلق بڑا بیان داغ دیا ‘ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں۔
بھارت روانگی سے قبل اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کر رہا ہوں، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی ممبر شپ کو کتنا سیریس لیتا ہے۔