پاکستان

پرویز الٰہی نے شریف خاندان کو بدنیت اور جھوٹے پرچے کروانے کا ماہر قرار دیدیا

مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہم پوری طرح فائٹ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، ہم نے پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں ہے: پرویز الٰہی

لاہور (اپنے رپورٹر سے ، انٹر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سارا شریف خاندان بدنیت ہے اور یہ لوگوں کے خلاف جھوٹے پرچے کرنے کے ماہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین کا کھلواڑ کر رہے ہیں،پہلے دن سے ہم نے دہشت والا راستہ نہیں، پرامن راستہ اپنایا، ہم عدلیہ میں گئے اور پھر انہوں نے مذاکرات شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کو اور ان کے خاندان کو بھی جانتے ہیں، ان کی عادت ہے جس سے وعدہ کرو کبھی پورا نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہم پوری طرح فائٹ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، ہم نے پیچھے ہٹنے والی بات سیکھی ہی نہیں ہے،ہم ایک مقصد کے لیے نکلے ہیں، ہمارا ایک مشن ہے، ملک کو سنوارنا ہے، ہم نے قوم کو کام کر کے دکھایا ہے، ہم آئندہ بھی کام کر کے دکھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button