پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجربل پر تاحکم ثانی حکم امتناع برقرار رہے گا،سپریم کورٹ

ایکٹ بننے کے بعد داخل نئی آئینی درخواستوں پربھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، درخواستوں میں اہم آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں: عدالت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پر تاحکم ثانی حکم امتناع برقرار رہے گا۔

عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ ایکٹ بننے کے بعد داخل نئی آئینی درخواستوں پربھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، درخواستوں میں اہم آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو بل سے متعلق قومی اسمبلی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button