پاکستان

شہبازشریف کی نئی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے فو ر ی بعد بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے فو ر ی بعد بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اکثر یتی اتحاد کے نامز امیدوار بر ائے وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی ٹیم کیلئے بھی صلاح مشورے شروع کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر سہیل اشرف کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ سہیل اشرف پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ پولیس سروس گریڈ 18کے افسر ارتضیٰ کومیل کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ارتضیٰ کومیل بھی پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔پولیس سروس کےگریڈ 18 کے افسر زین عاصم کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔زین عاصم پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ ان افسران کی پی سی بی میں تعیناتی 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گر یڈ18 کے افسرعبد الروف بابرکو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button