پاکستان

شہباز شریف آئوٹ، نوازشریف کا ایک بار پھر پارٹی صدارت سنبھالنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن)میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا: سینیٹر عرفان صدیقی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف سے پارٹی صدارت واپس لینے کے امکان ہے کیونکہ سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے ایک بار پھر پارٹی صدارت سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر عرفان صدیقی کا پارٹی صدارت کی حوالے سے چلنے والی خبروں کے متعلق کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں رائے موجود ہے کہ پارٹی کو جز وقتی نہیں کل وقتی صدر چاہیے، نواز شریف نے ماضی میں جاوید ہاشمی کو پارٹی صدر بنایا اور پھر شہباز شریف کو، شہباز شریف اس وقت اپنے مشن میں مصروف ہیں، معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا، امکان ہے نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رائے ہے پارٹی کے سیاسی عہدے حکومتی عہدوں سے علیحدہ کر دیے جائیں جس کے پاس کوئی وزارت ہے وہ اس پر توجہ دے رہا ہے اس وجہ سے جماعت نظر انداز ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button