پاکستان

شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس مہیا کرنیکی درخواست کیا فیصلہ آیا؟ بڑی خبر آگئی

سٹیٹ کونسل نے کہا یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے ،بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا، اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر، آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کوبتایا کہ شہریار آفریدی سیل میں ہیں،لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کو سیل میں رکھا گیا ہے، سٹیٹ کونسل نے کہا یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے ،بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا، اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے،جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، درخواستگزار نے کہاکہ جیل حکام نے فواد چوہدری کی شہریار آفریدی سے بغیر آرڈر کے ملاقات کرا دی،جبکہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں شہریار آفریدی سے نہیں ملنے دیا گیا،جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button