پاکستان

شیخوپورہ کا سیاسی مافیا کون؟رانا تنویرحسین اور میاں جاوید لطیف کےدرمیان نئی جنگ چھڑگئی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے محاذ آرائی کا آغاز ہو گیا

لاہور(کھوج نیوز) شیخوپورہ کا سیاسی مافیا کون؟ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے رہنماؤں میں نئی جنگ چھڑ گئی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے محاذ آرائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رانا تنویر حسین اور میاں جاوید لطیف کے درمیان ایک نئی تکرار شروع ہو گئی ہے جس میں دونوں رہنما یہ دعویٰ ایک دوسری پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ کون ذاتی مفادات کے لئے پارٹی سے وابستہ ہے اور کس نے پارٹی کی بے لوث خدمت کی ہے ۔میاں جاوید لطیف کا دعویٰ ہے کہ رانا تنویر حسین نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے بُرے دنوں میں کسی قسم کی مزاحمتی جدوجہد نہیں کی جبکہ رانا تنویر حسین کا موقف ہے کہ میاں جاوید لطیف بے بنیاد اور بے سروپا باتیں کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رانا تنویر کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ شیخوپورہ کے عوام کی خدمت کی ہے اسی لئے وہ مجھے انتخابات میں جتوا کر پالیمنٹ میں بھیجتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button