پاکستان

شیخ رشید کا مسلم لیگ ن سے خفیہ رابطہ، سہولت کار کون؟

شیخ رشید نے ملک کی ایک اہم کاروباری شخصیت کے ذریعے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مسلم لیگ ن سے خفیہ رابطہ، کونسے سے مشہور بزنس مین کے ذریعے رابطہ ہوا؟ اہم خبر منظر عام پر آگئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد جنہوں نے حال ہی میں منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو کے دوران 9مئی کے واقعات اور عمران خان کی سازشوں کی مذمت کی تھی جس کے بعد سابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ ن سے خفیہ رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ایک اہم کاروباری شخصیت کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد میاں نوازشریف سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کے لئے یقین دہانیاں کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ابھی تک انہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں شیخ رشید احمد معروف کاروباری شخصیت کے ذریعے میاں شہباز شریف اور میاں نوازشریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button