پاکستان

شیخ رشید کی گرفتاری کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

مجھے پنڈی پولیس نے گرفتار کیا، اس کے پیچھے سی پی او کو چہرہ واضح طور پر موجود ہے، بدنام اور لوگوں کو کیا جا رہا ہے: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی گرفتاری کے متعلق چونکا دینے والی تفصیلات بتا کر قومی سیاستدانوں سمیت محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار پنڈی پولیس نے کیا ہے اور اس کے پیچھے سی پی او کا چہرہ بھی واضح طور پر موجود ہے جبکہ بدنام اور لوگوں کو کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ڈرائیور ، سکیورٹی گارڈ ، گھر کی عورتوں سمیت پنڈی پولیس نے نابالغ بچوں کو بھی معاف نہیں کیا اور ان کو پکڑ کر لے گئے لیکن میں 30تاریخ کو میڈیا سے لال حویلی پر تفصیل سے بات کروں گا اور بڑے بڑے راز فاش کروں گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں اللہ کی رضا کے لئے گرفتار کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button