پاکستان

شیر افضل مروت کی دھمکی، حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے

ہم اسلام آباد دھرنے کیلئے جارہے ہیں، ہمیں30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے: شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے وفاقی حکومت کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی جس کے بعد وفاقی حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے لیے30 ہزار لوگ ساتھ ہوں تو دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکے بیانیے کی تائید کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button