پاکستان

صحافی عمران ریاض کی رہائی نوازشریف کی سفارش پر ہوئی’ دھماکے دار دعوی سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے دھماکے دار بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سفارش پر ہوئی۔

وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ صحافی عمران ریاض کی رہائی کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ عمران ریاض کی رہائی کے لئے اہم سفارش میاں نوازشریف نے کی تھی اور ایک اہم میٹنگ میں میاں نوازشریف نے زور دے کر کہا تھا کہ عمران ریاض کو رہا کیا جائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس دعویٰ کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی منسلک ہے اس ویڈیو میں معروف صحافی فہد شہباز نے میاں علی اشفاق سے نوازشریف کی سفارش سے متعلق سوال کیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک کے چار معتبر صحافیوں نے عمران ریاض کی گمشدگی کے دوران ان کی خیریت کی تصدیق کی جن میں سینئر صحافی جاوید چوہدری بھی شامل تھے انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ عمران ریاض کی رہائی کے لئے نوازشریف نے ایک اہم شخصیت سے ملاقات میں سفارش بھی کی تھی۔ میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ حقیقت سے تعلق نہیں رکھتامیاں نوازشریف نے شاید کسی صحافی سے ملاقات میں عمران ریاض کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہو تاہم کسی اہم شخصیت سے ان کی سفارش نہیں کی لیکن پھر بھی اس خبر کو سچ مان لیا جائے تو ایک عقلمند آدمی کی حیثیت سے انہوں نے بلکل درست کیا مگر ن لیگ سمیت پی ڈی ایم رہنمائوں کے ان بیانات کے بارے میں کیا خیالات ہے کہ جن میں وہ اپنے دور حکومت میں عمران ریاض کی گمشدگی کے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے تھے اور ساتھ ہی ان کو پہچاننے سے انکار بھی کرتے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button