پاکستان
صدارتی الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی کے اراکین کے لئے کون کون سے کھانے بنوائے گئے؟
ظہرانے میں بریانی، تکہ، ملائی بوٹی، سبزی، قورمہ، نان چپاتی، پھل اور دیگر اشیاء شامل کی گئیں۔
کراچی(کھوج نیوز)صدارتی الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی کے اراکین کے لئے کون کون سے کھانے بنوائے گئے؟مکمل تفصیل آگئی،رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب کے موقع پر سندھ اسمبلی میں ارکان کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے میں بریانی، تکہ، ملائی بوٹی، سبزی، قورمہ، نان چپاتی، پھل اور دیگر اشیاء شامل کی گئیں۔ سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، فریال تالپور، جام اکرم اللہ دھاریجو، امتیاز شیخ اور دیگر ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔